جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں لاپتہ ہونے کے بعد مبینہ طورپر قتل ہونیوالے چینی باشندوں کی افسوسناک سرگرمیاں،حیرت انگیزانکشافات،چین نے بالاخر حقیقت تسلیم کرکے پاکستان کے ساتھ ملکربڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں لاپتہ ہونے کے بعد مبینہ طورپر قتل ہونیوالے چینی باشندوں کی پراسرار سرگرمیاں،حیرت انگیزانکشافات،چین نے بالاخر حقیقت تسلیم کرکے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ پاکستان میں اغوا ہونے والے دونوں چینی باشندے مشنری تھے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت

خارجہ کے مطابق ان اطلاعات پر کہ دونوں چینی باشندے مشتبہ طور پر پاکستان میں غیر قانونی مشنری کام کر رہے تھے۔چین پاکستان کے ساتھ قانون کے تحت اس کی تحقیقات کرے گا ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمندر پار چینی باشندوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے اور چینی باشندوں کو مقامی قوانین اور روایات کا احترام کرنا چاہیے ذرائع کے مطابق چینی جوڑا کوئٹہ میں متنازع کورین فرقے کی تبلیغ پر مامور تھا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ دنوں دوچینی شہریوں کوقتل کردیاگیاتھا،اب چین کے معروف اخبارگلوبل ٹائمزکی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کی وجہ سے اس مقدمے نے نیارخ اختیارکرلیاہے۔گلوبل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق چین کی اپنی تحقیق اور تفتیش کے بعد بعض شواہد ایسے ملے ہیں کہ قتل کی یہ واردات کورین مشنری گروپ کے کام سے متعلق ہوسکتی ہے ،اوراس قتل کے پیچھے ایک کورین تنظیم کاہاتھ ہوسکتاہے۔ دونوں مقتول باشندوں کو اساتذہ کے طور پر سامنے لایا جا رہا ہے جبکہ چین کی وزارت خارجہ اب بھی ان شہریوں کے قتل کے محرکات بتانے سے قاصرہے یہ دوچینی باشندے پاکستان میں کیاکررہے تھے اوران کی سرگرمیاں کیاتھیں جبکہ دوسری طرف اسلامی ریاست کے دہشت گردوں کے دعویٰ کی بھی تصدیق کی جا رہی ہیکہ اس قتل کا لنک اور طریقہ واردات کورین عیسائیت پسند گروہ کا دکھائی دیتا ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل شمالی

کوریا کے عیسائی امدادی کارکنوں کو اغوا کر لیا گیا تھااوران کوایک دوسرے ملک لے جاکرقتل کردیاگیاتھا،چینی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دوچینی شہری ایک جنوبی کوریائی شہری کی قیادت میں ایک عیسائی مشنری گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔اس گروپ کے ارکان کی تعداد 13بتائی جاتی ہے۔اس پہلو کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے کہ چین اور جنوبی کوریا کے مابین حالیہ کچھ عرصہ سے امریکی میزائل سسٹم تھاڈ پر تناؤ کی کیفیت ہے اس لئے کورین گروپ نے ان چینی شہریوں کا قتل کیا ہو؟۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…