اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

راجیو گاندھی اور بینظیربھٹو میں کیا خفیہ معاہدہ ہوا تھا؟سکھوں کی فہرستوں کے بدلے پاکستان کو کیا دینے کا وعدہ کیاگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  جون‬‮  2017 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈ یسک)خالصتان افیئرزامریکہ کے سربراہ ڈاکٹرامرجیت سنگھ خالصہ نے کہاہے کہ اگربے نظیربھٹوسکھوں کی فہرستیں اُس وقت بھارتی وزیراعظم راجیوگاندھی کونہ دیتیں توآج خالصتان دنیاکے نقشے پرایک علیحدہ ملک کی حیثیت سے پاکستان کی ہرممکن مددکررہاہوتا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹواورراجیوگاندھی کےدرمیان ایک خفیہ معاہدہ ہواتھاکہ پاکستان بھارت کوسکھوں کی فہرستیں فراہم کرے گا

جس کے جواب میں بھارت سیاچن گلیشیرسے اپنی افواج واپس بلالے گا۔ایک قومی اخبارکے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرامرجیت سنگھ نے کہاکہ بھارت چالاک تھااوراس نے ہمارے جانبازوں کے ناموں کی فہرستیں لیکرسکھوں کی نسل کشی کی اورجب راجیوحکومت اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوگئی تووہ اپنےمعاہدے مکرگئی ۔راجیوگاندھی نےبے نظیرکوپیغام بھیجاتھاکہ آپ کابہت شکریہ یہ کہ آپ نے ہماری جس طریقے سے مددکی ایساہوہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن افسوس کے ساتھ مجھے یہ کہناپڑرہاہے کہ میری حکومت آپ سے کیاگیاوعدہ پورانہیں کرسکتی کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں مان رہی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہ مرنے سے پہلے بے نظیربھٹونے اپنے ایک انٹرویومیں کہاگیاتھاکہ جب پنجاب بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہاتھاتواس نازک موڑپرہم نے بھارت کی مددکی ۔انہوں نے راجیوگاندھی کے بارے میں شکایتی اندازمیں کہاکہ اس نے اپناوعدہ پورانہیں کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی اندرونی صورت حال سے ہر وقت باخبر رہنے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کر کے پولیس افسران کو مقبوضہ ریاست میں تعینات کر رکھا ہے جو ہر بھارت کے لئے مخبری کرتے ہیں۔امرجیت سنگھ نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے 2002 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب امریکی صدر بل کلنٹن نے بھارت کا دورہ کرنا تھا تو ان کی آمد سے قبل خالصہ تحریک سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئے 35 سکھوں کو قتل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…