رباط(این این آئی) مراکش نے خوراک سے بھرا ایک جہاز قطر کے لیے روانہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ خوراک بھیجنے کا تعلق قطر اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی بحران سے نہیں بلکہ یہ محض قطری عوام کے لیے ہے
واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر نے قطر پر انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزام لگانے کے بعد اس سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ان ممالک نے قطر پر سفری پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ قطر نے تمام طرح کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان پابندیوں کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔