نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اپنی ہی قوم کے بانی کی تذلیل کردی ،انکا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی ایک چالاک ہندو بنیا تھا جس نے آزادی حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو آلہ کار کے طور پر استعمال کیا وہ کانگریس کے سیاہ مستقبل سے بخوبی آگاہ تھے، امیت شاہ کے بیان پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نئی لفظی جنگ چھڑگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مہاتما گاندھی پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے انہیں چالاک ہندو بنیا کہہ ڈالاامیت شاہ کا کہنا تھا گاندھی کانگریس کے سیاہ مستقبل کے حوالیسے سب کچھ جانتے تھے۔اسلیے وہ آزادی کے فوری بعد کانگریس کا بوریا بستر گول کرنا چاہتے تھے۔۔امیت شاہ نے کہا کہ گاندھی بہت چالاک بنیا تھا جس نے آزادی حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا اور کانگریس کی بنیاد کسی اصول پر نہیں رکھی گئی تھی ۔یاد رہے کہ امیت شاہ بھی اسی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ سے تعلق رکھتے ہیں جس کے ایک کارکن نتھو رام گوڈسے نے 1948میں گاندھی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔دوسری جانب کانگریس نے امیت شاہ کو گاندھی بارے ریمارکس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سورج والا نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ۔۔سوشل میڈیا پر بھی امیت شاہ کے بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔
بی جے پی رہنما امیت شاہ نے اپنی ہی قوم کے بانی مہاتما گاندھی کی تذلیل کردی، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نئی لفظی جنگ چھڑگئی
11
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں