بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی کوششیں ناکام،روس نے پاکستان کوخطرناک ترین ہتھیاردینے کا اعلان کردیا

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ(نیوزڈیسک)بھارتی کوششیں ناکام،روس نے پاکستان کوخطرناک ترین ہتھیاردینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات میں پاک روس تعلقات نئے دورمیں داخل ہوگئے ہیں، روسی صدر پیوٹن نے بھارتی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو جدید ترین فوجی سازو سامان ، ہیلی کاپٹرز سمیت خطرناک ترین ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان کردیا،

روس نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایامعروف قومی اخبار کے مطابق اس موقع پرروسی صدر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس کووزیراعظم نواز شریف نے سراہا، ملاقات میں روس اور پاکستان مستقبل میں مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیاجبکہ اسلام آباد میں تعینات روس کے سفیر الیکزے ڈی ڈوو نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ، ماضی میں ہمارے تعلقات اتار چڑھاﺅکا شکار رہے لیکن اب یہ تعلقات مثالی تعلقات بن چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گااورروس اور پاکستان دفاعی، توانائی، فوجی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…