ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ کا آغاز کر دیا، پاک فوج نے مورچے سنبھال لئے

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیپہ/نکیال (آئی این پی) بھارتی جنگی جنون کم نہ ہو سکا‘ کنٹرول لائن پر غیراعلانیہ جنگ کا آغازکر دیا‘بھار ی ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے لیپہ اور نکیال سیکٹر پر محاذ کھول دیا۔

بدھ اور جمعرت کی درمیانی شب وادی لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پرشدیدگولہ باری کی گئی جس میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔مقامی آبادی کے مطابق ایک خاتون گولے کے دھماکے کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق بھی ہو گئی۔عوام علاقہ خوف وہراس میں مبتلاہو کر رہ گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیپہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارت کی جانب سے بھار ی ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ۔ واضح رہے کہ چند روز سے بھارت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کو بری طرح سے نشانہ بنا رہا ہے جس میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…