جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

قطر ایئرویز کا لائسنس معطل ،کمپنی کے تمام دفاتر 48 گھنٹوں میں بند کرنے کا حکم 

datetime 7  جون‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے قطر ایئرویز کا آپریٹنگ لائسنس منسوخ کرتے ہوئے کمپنی کے تمام دفاتر کو 48 گھنٹوں کے اندراندر بند کرنے کا حکم دیدیا۔ سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے قطر ایئرویز کو دیا گیا لائسنس معطل کرنے اور سعودی عرب میں موجود اس کے تمام دفاتر کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اندربند کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام دیتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ قطر سے ملحق سرحد کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہیجس سے قطر کو غذائی اجناس کی ترسیل رک گئی جبکہ سعودی عرب کے برآمدات میں بھی کمی آئے گی۔پیر کے روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین، یمن اور مالدیپ کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی قطری حصص کی قیمتوں میں 7.58 فی صد کمی آگئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر جانے اور قطر سےآنے والی تمام پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے نو شہروں میں مسافروں کو لے جانے والی قطر ایئرویز نے سفارتی بائیکاٹ کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔قطر مخالف عرب ممالک نے قطری شہریوں کو 14 دن کے اندر ملک چھوڑنے اور ان کے شہریوں کو امارات میں سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر ہمسایہ ممالک کے خلاف ردعمل کے طور پر کچھ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہیجبکہ کویت کے امیر نے معاملے کے حل کی پیش کش کی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…