جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میں ایسی جگہ حملہ ہوگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،معصوم بچوں سمیت7جاں بحق15شدید زخمی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان پولیس کا ماننا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے جامع مسجد کے ساتھ پارک کیا گیا۔دھماکے میں نشانہ بنائی گئی جامع مسجد 12 ویں صدی سے ملک کی بڑی مساجد شمار کی جاتی ہے اور یہ اپنے نیلے رنگ کی ٹائلوں کی وجہ سے معروف ہے۔

ہرات پولیس کے ترجمان عبدالاحد والیزادہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ افراد مسجد میں نماز کیلئے آرہے تھے۔واضح رہے کی ہرات بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔دوسری طرففغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو آخری موقع دینے کو تیار ہیں، طالبان افغان حکومت کو نہیں ہٹا سکتے۔افغانستان کے دارلحکومت کابل میں قیام امن کے حوالے سے امن سمٹ ہورہی ہے، کانفرنس کے آغاز میں شرکاء نے کابل وبرطانیہ حملوں پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔کابل میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد دہشتگردی کا مقابلہ اورا من کو یقینی بنانا ہے، طالبان افغان حکومت کو نہیں ہٹا سکتے، طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو آخری موقع دینے کو تیار ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، مستحکم افغانستان خطے کے ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔خیال رہے کہ امن سمٹ میں پچیس ممالک شرکت کر رہے ہیں، جن میں امریکا، چین، روس،ایران اوربھارت شامل ہیں جبکہ کشیدگی کے باوجود پاکستان بھی شرکت کررہا ہے ،پاکستانی وفد کی نمائندگی تسنیم اسلم اورڈی جی افغانستان منصوراحمدخان کر رہے ہیں۔کانفرنس میں فریقین افغان مصالحتی عمل اورامن کےقیام پر تبادلہ خیال کریں گے

جبکہ مستحکم اور خوشحال افغانستان سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات اور امن عمل کے مؤثراقدامات پر غور کیا جائے گا۔کابل میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کو بڑھانا ہے۔کابل میں کانفرنس کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، اضافی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور گلیوں میں سیکیورٹی گاڑیوں کے گشت کو بھی بڑھادیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…