جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

’’زبردست آفر ۔۔۔وہ بھی بالکل مفت ‘‘ اتحاد ایئر ویز کی پاکستانیوں کو شاندار پیشکش

datetime 5  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے 15ستمبر2017تک پاکستان،مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے اتحاد ایئر کی اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں مسافروں کو ابوظہبی یاس آئی لینڈ میں واقع ریڈیسن بلیو ہوٹل میں ایک رات مفت قیام کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان سے اتحاد ایئرکی پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ کرتی ہیں

جبکہ اس پیشکش سے پاکستان سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرکے ایک رات قیام کی مفت سہولت کے ذریعے دبئی کی ہائی لائف سے لطف اندو ز ہوسکتے ہیں۔اتحاد ایئر ویز کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ کمرشل محمودالبلوکی کا کہنا ہے کہ اتحاد ایئر اپنے مسافروں کو ابوظہبی کے تجربات سے استفادہ کرنے کی دعوت میں خوشی محسوس کرتی ہے ،متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ میں سیاحت اور ثقافت کے رنگوں کے ساتھ ساتھ حسین ساحلوں پر ایڈوینچر اور واٹر اسپورٹس کے بے پناہ مواقع ہیں ۔قومی ایئر لائن کی حیثیت سے اتحاد ایئر ابوظہبی کیلئے ایک منفرد شناخت رکھتی ہے اور ابوظہبی سے ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کیلئے اتحاد ایئر کی اسٹاپ اوور پیشکش انتہائی پر کشش ہے ،ابوظہبی میں اسٹاپ اوور کرنے والے مسافر یہا ں کے خوبصورت صحرا،عظیم الشان شیخ زاید گرینڈ مسجد اور یاس آئی لینڈ کے خوبصورت مناظر سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔گزشتہ برس ابوظہبی میں44لاکھ مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو کہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مسافر ابوظہبی کو بہترین اسٹاپ اوور تصور کرتے ہیں،

مسافر یہاں یاس واٹر ورلڈ،فراری ورلڈ،ڈیزرٹ سفاری،منارات السادیات،جلد ہی کھلنے والے لوریمیوزیم میں مقامی و بین الاقوامی پکوانوں،ورلڈ کلاس گالف،فارمولا ون اتحاد ایئر ویز ابوظہبی گرینڈ پرکس اور اس کے ٹریک کے ساتھ ساتھ یاس مرینہ سرکٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ ابوظہبی میں ورلڈ کلاس شاپنگ مالز یاس مال،

ابوظہبی مال،مرینہ مال اور گیلیریا سے خریداری کے مزے بھی اٹھائے جاسکتے ہیں،اتحاد ایئر ویز 2011سے اسٹاپ اوور پروگرام پر عمل پیرا ہے جس میں مسافروں کو رہائش کے ساتھ ساتھ ،ٹرانسپورٹیشن،ٹور ،ویزا پروسیسنگ سروس سمیت دیگر سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…