بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ایرانی ایٹم بم کا قصہ ہی ختم،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی ) ایران کے جوہری پروگرام کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران یورینیم کو اس سطح تک افزودہ نہیں کر رہا جو ہتھیار بنانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری نگرانی سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے سن 2015 میں اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جس معاہدے پر دستخط کیے تھے،

وہ اس کے دائرے میں اپنے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے اور افزودہ یورینیم کے اپنے ذخائر کو اس سطح سے نیچے رکھ رہا ہے جس پر اتفاق ہوا تھا۔ایران کے جوہری پروگرام کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران یورینیم کو اس سطح تک افزودہ نہیں کر رہا جو ہتھیار بنانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ اور اسی طرح ایران نے اپنے اراک ری ایکٹر کی تعمیر کو آگے نہیں بڑھا رہا جہاں جوہری ہتھیار بنانے میں کام آنے والی پلوٹونیم تیار کی جا سکتی ہے۔ایران نے اپنی جوہری خواہشوں اور جوہری پروگرام پر مغربی طاقتوں کے ساتھ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد 2015 میں جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اپنی جوہری استعداد میں کمی پر متفق ہونے کے بدلے میں اس پر عائد کئی اقتصادی پابندیاں نرم کر دی گئی تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے کو اب تک کے تمام معاہدوں میں خراب ترین قرار دے چکے ہیں اور یہ بھی کہہ چکے کہ وہ مستقبل میں اس معاہدے پر دوبارہ گفت وشنید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر دوبارہ مذارات کرنا نہیں چاہتا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…