پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کابل میں اشرف غنی کے خلاف احتجاج خطرناک شکل اختیارکرگیا، پولیس سے جھڑپیں،متعددہلاک

datetime 2  جون‬‮  2017 |

کابل(آئی این پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں 4 مظاہرین ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکے پر احتجاجی مظاہرین نے ایوان صدر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو کر گھر چلی جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو ایوان صدر کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور واٹر کینن سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کردیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 4 مظاہرین ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے کابل دھماکے کو حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر اشرف غنی حملے کے جواب میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 11 قیدیوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 90 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جب کہ افغان حکام نے حقانی نیٹ ورک کا واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ واضح  رہے کہ کابل کے انتہائی حساس سفارتی علاقے میں گزشتہ ر وزہونے والے دھماکے میں 90 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان نے دھماکے سے اعلان لا تعلقی کیا ہے جبکہ افغان حکومت اسے حقانی نیٹ ورک کی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…