منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کے معاملے پرخلیجی ممالک کی آپس میں ٹھن گئی، متحدہ عرب امارات کا اہم خلیجی ملک کو سنگین انتباہ،فتنہ قراردیدیا

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر سے بنا اس کا نام لیے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے اور اس برتا ؤ کو بھی تبدیل کرے جس نے خلیجی ممالک کو نقصان پہنچایا ہے۔ قرقاش کے نزدیک یہ ایک سنگین خطرے کا حامل فتنہ ہے جس کو ختم کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنی ٹوئیٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک شدید بحران سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فِتنے کی سرکوبی.. برتا میں

تبدیلی ، اعتماد کے قیام اور اعتبار کی واپسی میں پوشیدہ ہے۔قرقاش کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا امن و استحکام اور مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ قطر کے کان پر ابھی تک جوں بھی نہیں رینگی ہے۔ خلیجی ممالک کے غیض و غضب کے بعد لگتا ہے کہ دوحہ نے اپنے اختیار کو باور کرانے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو امیرِ قطر اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شیخ تمیم نے تہران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا بھرپور اظہار کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…