جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

’’بیٹا مجھے بتا ئو کہ ۔۔۔! ‘‘

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور میں بیٹی کے لئے مناسب رشتہ ڈھونڈنے کے لئے اکثر والدین لڑکے کی مالی اور سماجی حیثیت کو ہی بنیادی ترین اہمیت دیتے ہیں مگر سعودی عرب میں ایک والد نے اپنی بیٹی کے لئے آنے والے ایک بہت اچھے رشتے کو ایک نہایت منفرد وجہ کی بنیاد پر فوری طور پر رد کردیا۔

شمال مغربی صوبے حائل سے تعلق رکھنے والے ان صاحب کے ہاں لڑکا اور اس کا والد ان کی بیٹی کے لئے رشتہ لے کر آئے۔ اخبار ”حائل این“ کے مطابق لڑکی کے والد نے لڑکے کی ملازمت اورو دولت کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا بلکہ اس سے کہا کہ میں صرف ایک سوال پوچھوں گا اور اس کا درست جواب ملنے پر لڑکے کی طرف سے کسی بھی قسم کے اخراجات کے تحفے تحائف کے بغیر اس کی بیٹی رخصت کردوں گا۔ان صاحب نے لڑکے سے پوچھا کہ براہ کرم یہ بتائیے کہ آج کل فجر کی نماز کا درست وقت کیا ہے؟ بدقسمتی سے لڑکے کو فجر کی نماز کا وقت درست طور پر معلوم نہ تھا اور اس نے اندازے کے مطابق کچھ وقت بتایا مگر یہ غلط تھا۔ لڑکی کے والد نے لڑکے اور اس کے والد سے فوری طور پر معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کا ہاتھ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے جس کے پاس دنیا جہاں کی معلومات ہیں مگر یہ معلوم نہیں کہ خدائے بزرگ و برتر نے صبح کا آغاز کرنے کے لئے اپنی بارگاہ میں حاضر ہونے کا کیا وقت مقرر فرما رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…