پیانگ یانگ/واشنگٹن(این این آئی)شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوشمالی کوریا کے میزائل تجربے پر بریفنگ دی گئی ،ادھر جنوبی کوریا کے صدرمون جائی کو فوری طور پر میزائل تجربے سے آگاہ کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے ہنگامی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جائنٹ چیفس آف اسٹاف آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مارکرنے والے اسکڈ میزائل کا تجربہ کیا ۔ساڑھے چارسوکلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنانے والا یہ میزائل شمالی کوریا کے شہرونسان کے قریب سے داغا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدرمون جائی کو فوری طور پر میزائل تجربے سے آگاہ کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے ہنگامی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ۔دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوبھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے پربریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کم فاصلے تک مارکرنے والا میزائل فائرکیے جانے کے 6منٹ بعد جاپانی سمندرمیں گرگیا ۔