واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو آغاز رمضان پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے اورکہاہے کہ مسلمان دہشتگردی ختم کرنے میں مدد کریں۔ادھر نیو یارک پولیس نے مساجد کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی ، جبکہ واشنگٹن، شکاگو، اور دیگر شہروں میں بھی رمضان کے مہینے کے دوران سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس رمضان کو عہد کریں اور امر کو یقینی بنائیں کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی لعنت سے آزاد کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ادھر نیو یارک پولیس نے مساجد کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی ، جبکہ واشنگٹن، شکاگو، اور دیگر شہروں میں بھی رمضان کے مہینے کے دوران سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد کو اچھی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل ٹرمپ مسلم دشمنی کے حوالے سے بے حد مشہور تھے ۔