برسلز (این این آئی)امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہردلعزیز شخصیت سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ ٹرمپ عالمی محافل میں بھی شاہ سلمان کا تذکرہ انتہائی احترام کے ساتھ کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شاہ سلمان ایک دانا لیڈر ہیں جو کامیابیوں کے حصول کے لیے ہمہ وقت جدو جہد کرتے ہیں۔ب
رسلز میں شمالی اوقیانوس کے اتحاد ’نیٹو‘ کی قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانچسٹر جیسے خونی واقعات اب نہیں ہونے چاہئیں۔ مانچسٹر کے واقعے نے ثابت کیا ہے کہ برائی کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ انہوں نے نیٹو قیادت سے اپنی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہمیں دنیا میں دائمی امن کے لیے دہشت گردی کو ہرصورت میں شکست دینا ہوگی۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو برسلز پہنچے تھے جہاں یورپی کونسل کے صدر دفتر میں ان کا استقبال کیا گیا۔