ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تیانجن پہنچنے پر کیسا استقبال ہوا؟

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیانجن( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف چین کے معروف صنعتی شہرتیانجن (Tianjin ) پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ کا تیانجن پہنچنے پر پرتپاک استقبال۔میئر تیانجن وانگ ڈونگ فینگ( Mr.Wan dongfeng)کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ۔استقبالیے میں عوامی نمائندوں،کیمونسٹ پارٹی کے عہدیداروں اوراعلی حکام نے شرکت کی۔اس موق پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیانجن اور پنجاب کی تجارت اورباہمی تعاون میں اضافہ قابل تحسین ہیں۔دونوں صوبوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور چین کی مدداورتعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنایاجاسکتا ہے ۔ون بیلٹ ون روڈتنازعات ختم کرے گا اور مشاورت بڑھائے گا۔شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ صدر شی جی پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ ملکوں کو جوڑنے کا منصوبہ ہے ۔اس سے باہمی تعلق کو فروغ ملے گا‘ ون بیلٹ ون روڈ کا بہت بڑا حامی ہوں ۔بیلٹ این روڈ فورم نے سی پیک کیلئے نئے افق کشادہ کردیئے ہیں ۔اس تاریخ ساز منصوبے سے لوگوں کی زندگیاں آسان ہوں گی اور خوشحالی آئے گی۔میئر تیانجین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف پاک چین دوستی کے استحکام اورفروغ کیلئے عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔چین پاکستان دوستی موسموں کی تبدیلی سے بے نیاز ہے۔پنجاب کے ساتھ ووکیشنل ٹرینگ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…