نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے کنٹرول لائن پر اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور نعشوں کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگانے والی مودی سرکاری نے عوام میں اپنے جھوٹ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے ایک فوجی کے سر تن سے جدا کرنے کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر چلوادی جو گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرول کرتی رہی ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ نے ہی جھوٹ کا پول کھول دیا
بھارتی صحافی پر تیک سنہا نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 10 مئی کو ’’ہما نشو جوشی ہندو‘‘ نامی جعلی فیس بک اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیر کی گئی جس میں ایک شخص جسکے دونوں ہاتھ بندھے تھے اور جسم پر شرٹ نہیں بعض افراد کلہاڑی سے اسکا سر کاٹ رہے ہیں مودی سرکاری کی ایما پر اس وڈیو کا کیپشن دیا گیا، پاکستان آرمی نے جن 2 بھارتی فوجیوں کے سر کاٹے ان میں سے ایک کی وڈیو کشمیر سے آگئی ہے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کرئیں تاکہ 56 انچ چھاتی رکھنے کے دعویدار (مودی) کو پتہ چل سکے بھارتی صحافی کے مطابق حقیقت یہ تھی کہ 5 مئی کو برازیل کے شہر کینائوس میں ہائی وے کے قریب بنک لوٹنے والے ڈاکوں نے مزاحمت کرنیوالے 47 سالہ شخص ’’اورائیڈس ٹیلس ڈاسیلوا‘‘ کو کچھ دور لیجا کر مارا پیا اور کلہاڑوں کے وار کر کے اسکا سر تن سے جدا کردیا نعش ٹکڑے کر کے پھینک دی اس ہولناک واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی برازیل پولیس ملزموں کی تلاش کر ہی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہےنعش ٹکڑے کر کے پھینک دی اس ہولناک واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی برازیل پولیس ملزموں کی تلاش کر ہی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہے