بیجنگ(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری،بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی،امریکہ نے بڑا سرپرائز دیدیا،امریکہ نے چین میں جاری ون روڈ ون بیلٹ اجلا س میں شرکت کا اعلان کردیا،اعلیٰ سطح کا وفد امر یکا کی نمائندگی کرے گا،اس امر کا اعلان چین کی وزارت خارجہ نے کیا ہے ،
اس اجلاس میں امریکا کی شرکت سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ مستقبل قریب میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو سلک روٹ سے فروغ حاصل ہو گاجبکہ بھارت نے سلک روٹ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے بھارت کا موقف ہے چین کا یہ منصوبہ جو ایشا کو یورپ سے ملانے جا رہا ہے وہ کشمیر سے ہو کر گزر رہا ہے۔امریکہ کی جانب سے بھارتی موقف کو نظر انداز کئے جانے پربھارت کو شدید دھچکا پہنچا ہے ،چین میں ہونے سلک روٹ اجلاس میں 29ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں اجلاس میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن،پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمیت قازقستان کے صدر بھی شرکت کر رہے ہیں چین نے سلک روٹ پر ہونے والی بھارتی تنقید کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ سب کے لیے ہے اور کسی کے خلاف نہیں ہے۔