نئی دہلی(نیوزڈیسک)عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے ہوائی جہاز کے سفر کاخاتمہ،حیرت انگیزمنصوبہ بنالیاگیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے حج 2018 کیلئے حاجیوں کو صرف بحری جہاز کے ذریعے بھیجنے کا حیرت انگیزمنصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی حکومت کے منصوبے کے مطابق 15 بحری جہازوں کے ذریعے جو عالمی معیار کی سہولتوں کے حامل ہوں گے،
عازمین حج کو ممبئی تا جدہ 2018 کے حج کے سفر پر پہنچایاجائے گااور ایک بحری جہازمیں تقریباً 5ہزار عازمین حج سفر کرسکیں گے۔مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ یہ بحری جہاز 4دن میں جدہ پہنچ جائیں گے۔ بھارتی حکومت نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکمنامے کے پس منظر میں کیاہے جس میں بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 تک حج سبسیڈی برخاست کردینے کا حکم دیا تھا۔