بیجنگ ( آ ئی این پی ) بینک آف چائنا نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ اتفاق وزیرخزانہ سینٹیر محمد اسحاق ڈار اور بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات میں کیا گیا ، بنک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔ہفتہ کو وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں بینک آف چائنہ کے ہیڈکوارٹرز میں بینک کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات کی۔
اس موقع پربینک آف چائنا نے پاکستان میں اپنی شاخین کھولنے پراتفاق کیا،پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنا کے چیئرمین کودورہ پاکستان کی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان میں بینک کی پہلی برانچ کا افتتاح کریں۔بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی نے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام اوراقتصادی اشاریوں میں بہتری کی تعریف کی۔