نئی دہلی(آئی این پی)بھا رت نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا جس کے مطابق ماہانہ 44ہزار ٹن ایل پی جی بھارت کو درآمد کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تیل وگیس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیال گیس درآمد کی جائے گی۔
بھارت اپنی گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ماہانہ ایک ملین ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔بھارت میں2016-17 کے دوران سیال گیس کی کھپت میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔