جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

72 گھنٹوں میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر حملے کا اعلان، نئی جنگ شروع

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(آئی این پی)لیبیائی دارالحکومت طرابلس پر قابض ملیشیاں کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز کے مرکزی دفتر کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کی آبادی کو زور دار ھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور مذکورہ دفتر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر تسلیم شدہ الغویل حکومت کی ہمنوا ملیشیا “فخر لیبیا” جس کا کمانڈر صلاح بادی ہے.. اس نے طرابلس کی سڑکوں پر اپنی بکتر بند گاڑیاں پھیلا دی ہیں اور 72 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت پر چڑھائی اور قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ادھر باخبر لیبیائی ذرائع نے روزنامہ “الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ فائز السراج کی قومی وفاق کی حکومت کو سپورٹ کرنے والے مغربی ممالک نے گزشتہ دو روز کے دوران خبردار کیا ہے کہ اگر مخالف مسلح ملیشیاں نے وفاق کی حکومت کے ٹھکانوں یا اس حکومت کو تحفظ فراہم کرنے والی ملیشیاں پر حملہ کیا تو حملہ آور ملیشیاں کے خلاف فوجی مداخلت کی جائے گی۔ادھر خلیفہ حفتر کے زیرِ قیادت لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان نے “الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ حفتر دارالحکومت طرابلس کی موجودہ صورت حال اور وہاں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے مسلح ملیشیاں کو کسی بھی نئی عسکری کارروائی کے نتائج سے خبردار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…