بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’بڑے چالاک بنے پھرتے ہیں ‘‘ جسٹن بیبر پورے بھارت کو چونا لگا گئے

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی ) معروف گلوکار جسٹن بیبربھارتیوں کو ماموں بناگئے اور اپنے پہلے لائیو کنسرٹ میں کئی گانوں پر صرف ہونٹ ہلاتے رہے ٗوہ9 مئی کو ممبئی پہنچے تھے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیاتاہم شائقین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا ان کے مہنگے ٹکٹس بیکار گئے ۔ممبئی کنسرٹ کے 21 میں سے صرف 4 گانے گائے اور باقی میں ہونٹ ہلائے ۔

چمکیلے بھڑکیلے لباس کی جگہ شارٹس میں پرفارمنس پر مداحوں کے میٹر گھوم گئے ۔ممبئی پہنچنے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں کہ جسٹن بیبر بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی جانب سے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔وہ آئندہ2 دنوں کے دوران تاج محل اور نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاہم نوجوان گلوکار کی میڈیا ٹیم نے چالاکی سے بھارتیوں کو کنفیوژکردیا اور وہ کسی بھی مقام پر نہیں گئے ۔گھر کے کپڑوں میں پرفارم کرنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے کینیڈین گلوکار کی کلاس لی۔سابق اداکارہ سونالی بیندرے،انوراگ باسو،بپاشا باسو سمیت کئی لوگوں نے کنسرٹ کو وقت کا ضیاں قرار دیا۔کنسرٹ کے بعد ڈی وائی اسٹیڈیم کی خراب حالت پر بھارتی میڈیا بھی چلا اٹھا۔یعنی مداحوں کا پیسہ نہیں ہوا وصول اورکنسرٹ رہا فضول۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی گرمی نے نوجوان گلوکار کو کنسرٹ کے فوراً بعد ہی بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ممبئی میں کنسرٹ کے بعد ہوٹل جانے کی بجائے وہ شرٹ پہنے بغیر ہی سیدھا ایئرپورٹ پہنچے ۔ایئرپورٹ پر انہوں نے جنوبی افریقا کی پرواز پکڑی اور روانہ ہوگئے۔ کینڈین پوپ گلوکار کی ایئرپورٹ پربغیر شرٹ کے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی ‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…