ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستان پر حملے کے بعد جرمنی نے افغانستان کو بڑا دھچکا دیدیا ، اہم اعلان کر دیا

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجلا میرکل نے کہاہے کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔جرمنی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکا کی جانب سے افغانستان میں افواج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق اطلاعات کے بعد کہی ۔ برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جرمنی شمالی افغانستان میں نیٹو کے فوجی تربیتی ٹریننگ مشن میں تو شامل رہے گا

لیکن وہاں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ برلن حکومت اس حوالے سے نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کرے گی اور یہ کہ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پہلا ملک نہیں بنے گا۔ نیٹو کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے باوجود ملک میں سکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل انیٹلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے ملکی سینیٹ کو ایک سماعت کے دوران بتایا کہ سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق افغان فورسز کئی علاقوں میں پسپا ہو رہی ہیں جبکہ افغانستان کا صرف ستاون فیصد علاقہ حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ یہ بیان ایک اسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں واشنگٹن کے مزید فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…