بیجنگ (آئی این پی)سری لنکا نے چینی سب میرین کو کولمبو کے ساحل پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا‘ چینی سب میرین نے کولمبو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت طلب کی جس پر اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا جبکہ کولمبوبندرگاہ پر سب سے بڑے کنٹینر ٹرمینل کو چین کی ہی کمپنی آپریٹ کر رہی ہے ۔ یہ واقعہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا کے بعد پیش آیا۔
معروف چینی روزنامہ ’’ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ‘‘ کی خبر کے مطابق چین کی سب میرین کو کولمبو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ کولمبو بندرگاہ کے سب سے بڑے کنٹینر ٹرمینل کو چین کی ہی ایک کمپنی آپریٹ کر رہی ہے۔ یہ واقعہ خطے کے چوہدری بھارت کے وزیر اعظم کے دورہ سری لنکا کے بعد پیش آیا۔ سرکاری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس معاملے کے پیچھے بھارت ہے ۔