ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے کہاہے کہ ’’غیرقانونی تارکین وطن کے بغیرقوم ‘‘کی مہم کے تحت 29مارچ تک 32ہزارسے زائد غیرملکی مملکت چھوڑچکے ہیں جبکہ اس مہم کی خلاف ورزی پرایک لاکھ کے قریب افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے ۔عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق سعود ی عرب کی’’غیرقانونی تارکین وطن کے بغیرقوم ‘‘مہم کے تحت غیرقانونی غیرملکیوں کو29مارچ تک 90دن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی
اوراس ڈیڈلائن کے اندراندرسعودی عرب چھوڑنے والوں کےلئے عام معافی کااعلان بھی کیاگیاتھالیکن پھربھی جن افراد نے اس ڈیڈلائن کی خلاف ورزی کی ان کوگرفتارکرلیاگیاجس کی سعودی و زارت داخلہ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔سعود ی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اس مہم کےنائب سربراہ کرنل سفربن دلیم نے غیرملکیوں کوایک مرتبہ پھرانتباہ جاری کیاہے کہ وہ عام معافی کی اس مہم کے تحت سعودی عرب چھوڑدیں ورنہ ان کوگرفتاری کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کی سزابھی ہوگی جبکہ ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود اس مہم کے تحت سعود ی عرب چھوڑنے والے افرادکویہ استثنی حاصل ہوگاکہ جب وہ دوبارہ مملکت میں داخل ہونگے توا نکوکوئی پریشانی نہیں ہوگی جبکہ جبری ڈی پورٹ ہونےوالے افرادکودوبارہ سعودی ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑ ےگا۔واضح رہے کہ سعود ی عرب نے اپنے شہریوں کوسرکاری وغیرسرکاری اداروں میں نوکریاں دینے کےلئے یہ مہم شروع کی گئی ہے اورغیرقانونی غیرملکیوں کوڈی پورٹ کیاجارہاہے ۔جبکہ جبری ڈی پورٹ ہونےوالے افرادکودوبارہ سعودی ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑ ےگا۔واضح رہے کہ سعود ی عرب نے اپنے شہریوں کوسرکاری وغیرسرکاری اداروں میں نوکریاں دینے کےلئے یہ مہم شروع کی گئی ہے اورغیرقانونی غیرملکیوں کوڈی پورٹ کیاجارہاہے ۔