واشنگٹن(آئی این پی )افغانستان سے متعلق امریکاکی نئی مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان اورافغانستان کیلئے خصوصی ایلچی کامنصب ختم کردیا جائیگا ، امریکی افواج کوکابل میں کارروائی کے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اوباما انتظامیہ کی افغانستان اورپاکستان کیلئے ایف پاک مشترکہ پالیسی سے اپنے آپ کوالگ کررہی ہے۔ نئی افغان پالیسی میں امریکی فوج کے پاس زیادہ اختیارات ہوں گے۔
عسکریت پسندوں کاخاتمہ کرنے کیلئے مزیدتین سے پانچ ہزارامریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔پچیس مئی کوبرسلزمیں نیٹوکیسربراہ اجلاس میں شرکت سے پہلے صدرٹرمپ اس حکمت عملی کوحتمی شکل دیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت پاکستان اورافغانستان کیلئے خصوصی ایلچی کامنصب ختم کردیاجائیگا۔ اب پاکستان اورافغانستان کی ذمہ داریاں بیوروآف ساتھ ایشیاکوتفویض کی جائیں گی۔