منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل میں 14 سال گھر میں بند رہنے والا لڑکا آزاد کروا لیا گیا،والدین گرفتار

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل میں 14 سال گھر میں بند رہنے والا لڑکا آزاد کروا لیا گیا، لڑکے کو والدین نے پیدائش کے بعد سے گھر کے اندر بند رکھا ہوا تھا،والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایک لڑکے کو اس کے والدین نے پیدائش کے بعد سے گھر کے اندر بند رکھا ہوا تھا

جسے 14 سال بعد رہا کروا لیا گیا ہے لڑکے نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے مہینے میں ایک یا دو بار حیدرہ قصبے میں واقع عمارت کے صحن تک لے جایا جاتا تھا۔اس کے علاوہ بعض اوقات اسے اپارٹمنٹ کے باہر ایک عارضی پنجرے میں بھی رکھا جاتا تھا۔والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنھوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکے کو اس کی صحت کے بارے میں تشویش کی وجہ سے بند رکھا گیا تھا۔ہمسائیوں نے مقامی بلدیہ میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس اپارٹمنٹ سے بدبو آتی ہے۔ایک ہمسائے نے بتایا کہ انھوں نے کھڑکی سے لڑکے کو دیکھنے کے بعد حکام کو مطلع کیا۔ وہ ‘ڈرانی فلموں کا زامبی لگتا تھا۔چیکو واکنن نے کہا میں نے اس کی آنکھیں دیکھیں، جس طرح وہ دیکھ رہا تھا، تو ان میں ‘مدد’ لکھا ہوا تھا۔ اس لیے میں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔’لڑکے کے والدین روسی نژاد ہیں اور ان کی عمریں 60 برس کے قریب ہیں۔ وہ 2009 میں تل ابیب کے شمال میں واقع حیدرہ میں آ بسے تھے

لیکن انھوں نے نہ تو مقامی حکام کو بتایا کہ ان کا کوئی لڑکا بھی ہے اور نہ ہی اسے سکول میں داخل کروایا۔مقامی میڈیا کے مطابق لڑکے کی ماں کے وکیل نے کہا کہ وہ ‘لڑکے کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے تھے جس کی صحت خراب تھی۔

 

 

 

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…