منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیلٹ اینڈ روڈ فورم میںپا کستان کیساتھ نئے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات شروع کیے جائیں گے ، چین

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شاہراہ قراقرم کا دوسرا مرحلہ اور کراچی ہائی ویسمیت اہم منصوبے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان سمیت 22ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، چین بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم  میں پا کستان اور سنگاپور سے

نئے آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے حوالے سے مذاکرات شروع کرے گا،جارجیا سے آزاد تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط اور منگولیا سے آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے گا، بیس متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی علاقوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت چھیان کھہ مینگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے چین نے اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں نمایاں ثمرات حاصل کئے ہیں۔پاکستان میں شاہراہ قراقرم کا دوسرا مرحلہ اور کراچی ہائی ویسمیت اہم منصوبے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔چین نے بیس متعلقہ ممالک میں چھپن غیر ملکی اقتصادی و تجارتی تعاون زون قائم کئے۔اب تک سرمایہ کاری کی مالیت اٹھارہ ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس سرمایہ کاری نے میزبان ممالک کو ایک ارب دس کروڑ امریکی ڈالر کی ٹیکس آمدنی اور ایک لاکھ اسی ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

چھیان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران چین بیس متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی علاقوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ بائیس ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے کنارے پر واقع گیارہ ممالک شامل ہیں اوران میں چین اور

آسیان،چین اور پاکستان،چین اور سنگاپور کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے عالمی تعاون فورم کے دوران چین جارجیا سے آزاد تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط کرے گا اور منگولیا سے آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔اس کے ساتھ ساتھ چین

پاکستان اور سنگاپور سے نئے آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے حوالے سے مذاکرات شروع کرے گا۔اس کے علاوہ ایشیا او ربحر الکاہل آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین اور بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور لاوس کے درمیان کسٹم ٹیرف کے حوالے سے مذکرات کا چوتھا دور ختم ہوا۔اب اس کے نفاذ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

 

 

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…