منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلبھوشن کی پھانسی، بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا 

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ/نئی دہلی /اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس سے قبل بھارتی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ عالمی عدالت برائے انصاف نے پاکستانی ملٹری کورٹس کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی موت کی سزا پر سٹے دیدیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے بھارتی درخواست موصول ہوئی ہے تاہم ابھی اس پر نہ تو کسی قسم کی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی سٹے دیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر پاکستانی ملٹر ی کورٹ کے فیصلے پر سٹے دے دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اب بھارتی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی عدالت میں مقدمے کی شنوائی کا آغاز 15مئی سے ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو تک رسائی کی 16درخواستیں مستردی کی گئیں اور یادیو کے اہل خانہ کی پاکستان کے لیے ویزا درخواست ابھی تک منظور نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے ۔واضح رہے پاکستان کی فوجی عدالت نے یادیو کو جاسوسی اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں پھانسی کی سزا سنائی تھی،بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور اس نے اعتراف کیا تھا کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان بھجوایا تھا،بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ،بھارتی بحریہ کے آفیسر نمبر 41558 کمانڈر کلبھوشن یادیو المعروف حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016 کو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…