تہران (آئی این پی)ایران پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا،ایرانی فوج کے لیفٹیننٹ کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستانی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ایران کا ناقابل تنسیخ اور قانونی حق ہے، ایرانی سرحدی محافظوں کے خلاف دہشتگردوں کا اچانک حملہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے میں پاکستان کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے ،ایران کسی بھی وجہ یا کسی کیلئے بھی اپنی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔
ایرانی خبررساں ادارے ’’فارس نیوز‘‘ کے مطابق بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستانی نے حالیہ دہشتگرد حملے میں 9سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردوں کے اڈوں کو تباہ کرنا ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے ۔انکا کہنا تھاکہ اگر پاکستانی حکومت کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھاتی تو اس صورت میں پڑوسی ملک کی سرزمین کے کسی بھی حصے میں قانون شکن عناصر اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہمارا قانونی حق ہے ۔ بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستانی نے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کے خلاف دہشتگردوں کا اچانک حملہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے میں پاکستان کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ایران کسی بھی وجہ یا کسی کیلئے بھی اپنی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فوج کے سربراہ میجرجنرل محمد حسین باقری نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ ایران پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے کاروائی کرے گا۔ بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستانی نے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کے خلاف دہشتگردوں کا اچانک حملہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے میں پاکستان کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ایران کسی بھی وجہ یا کسی کیلئے بھی اپنی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فوج کے سربراہ میجرجنرل محمد حسین باقری نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ ایران پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے کاروائی کرے گا۔