اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

قبلہ اول کا تحفظ اب کس کی ذمہ داری ہے؟ ترکی نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی)ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ قبلہ اول اور مسجد الاقصی کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں کو قبول کرنا ممکن نہیں اور اس کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم نے استنبول میں منعقدہ “عالمی اوقاف برائے القدس ” کے فورم میں شرکت کے دوران امت مسلمہ سے کہا کہ قبلہ اول اور مسجد الاقصی کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں کو قبول کرنا ممکن نہیں اور مسلمانوں کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ اپنے مذہبی اعتقادات کے احترام میں ان مقامات مقدسہ کی حرمت کا دفاع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، عالمی قوانین کی بے انصافیوں پر قربان ہو رہا ہے جس سے خطے کا امن و امان بھی روبہ زوال ہے ۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر زور دیتیہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ مشرق وسطی میں اگر امن بحال کرنا ہے تو سن 1967 کی سرحدوں کے تحفظ سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نا گزیر ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو جلتی پر تیل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دو ریاستی نظریئے کی نفی کرتا ہے اور امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…