اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)ایمانوئل میک غوں39سال کی عمر میں طاقتور یورپی ملک فرانس کے عام انتخابات میںکامیابی کے بعد صدارت کا تاج سر پر پہننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایمانوئل میک غوں کے ماضی اور نجی زندگی بارے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ آپ بھی یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ 39سالہ ایمانوئل میک غوں کی اہلیہ اور اب فرانس کی خاتون اول کی عمر 64سال ہے
اور یہی نہیں بلکہ اب آپ حیرت کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار رہیں وہ یہ کہ فرانسیسی صدر کی اہلیہ برجٹ میک غوں ہیں جو ایک سکول میں پڑھاتی تھیں اورفرانسیسی صدر اپنی اہلیہ کے شاگردوں میں شامل تھے اور اس وقت ان کی عمر 15برس تھی جب دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی ۔ ایمانوئل اپنی ٹیچر برجٹ میک غوں کی آرٹ کی کلاس میں بطور طالب علم پہنچے، وہ ان کے نوعمر شاگرد تھے لیکن ان کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئے کہ ہر کسی کی شدید مخالفت کے باوجود ان سے شادی کر لی مگر یہ محبت یکطرفہ نہیں تھی بلکہ برجٹ جن کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے وہ ہائی سکول میں فرانسیسی ادب اور لاطینی زبان کی ٹیچر تھیں۔ 1992ء میں جب وہ ایک کلاس کو ڈرامے کی تربیت دے رہی تھیں تو ان کے شاگردوں میں 15سالہ ایمانوئل بھی شامل تھے۔ ایمانوئل سے محبت ہونے کے بعد انہوں نے اپنے خاوند سے طلاق لے لی۔ ان کے تین بچے بھی تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے طلاق لی اور اپنے شاگرد سے شادی کر لی۔ فرانسیسی خواتین اول اپنی عیاشیوں، خفیہ معاشقوں، باغیانہ خیالات اور حتیٰ کہ مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں، لیکن برجٹ میک غوں اس حوالے سے نہایت منفرد ہیں کہ انہوں نے ایمانوئل میک غوں کو انگلی پکڑ کر اس مرتبے تک پہنچایا ہے۔ایمانوئل میک غوںاپنی اہلیہ برجٹ کی رہنمائی کے ہمیشہ معترف رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات کے دوران ایک ا نتخابی مہم کے دوران اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا ’’میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہوں، وہی ہیں جن کی وجہ سے میں قابل ، پراعتماد اور کامیاب شخص بن سکا، ان کے بغیر میں کچھ بھی نہیں۔‘‘