جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا وہ کون سا واحد ملک ہے جس نے اپنے ایٹمی ہتھیارتلف کردیئے تھے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) یوکرین کی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹراولینا بورڈیلوسکا نے کہاکہ یوکرین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اپنے ایٹمی ہتھیارتلف کردیئے تھے اور آج بھی سنگین خطرات کے باوجود اپنی بہترین سفارتکاری کی پالیسیوں اور حکمت عملی کے باعث اقوام عالم میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔یوکرین ماضی میں تین بین الاقوامی قوتوں کے زیر اثر رہا جن میں روس ،پولینڈاور سلطنت عثمانیہ شامل ہیں۔

یوکرین جویورپ کا دوسرا بڑاملک ہے،وہاں مسلمانوں کی آبادی کل آبادی کا تقریباً ایک فیصدہے، یوکرین اور پاکستان کے بین الاقوامی معاملات میں کافی چیزیں مشترک ہیں اور دونوں ممالک اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو مستفید کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس گائیڈنس اینڈ کونسلینگ بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،اعزازی کونسل آف یوکرین انجینئر عبدالجبار میمن ،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس اینڈ کونسلینگ بیورو جامعہ کراچی ڈاکٹر معیز خان اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم بھی موجودتھیں۔ڈاکٹر معیز خان نے مہمان مقررکا تعارف پیش کیا اور انجینئر عبدالجبارمیمن نے صدارت کی۔عبدالجبار میمن نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات اور عصر حاضر کا تقاضہ یہ ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے اسکالرز کے مابین مستقبل بنیادوں پر روابط قائم کئے جائیں،اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے پروفیسر ڈاکٹر اولینا بورڈیلوسکا کو ریسرچ جرنل آف سوشل سائنسز کے ایڈیٹوریل بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی انہوں نے قبول لرلی۔ پروفیسر ڈاکٹر اولینا بورڈیلوسکا کو ریسرچ جرنل آف سوشل سائنسز کے ایڈیٹوریل بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی انہوں نے قبول لرلی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…