منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکاکے نام سے متاثر ہوکر اپنی بیٹی کا نام ایوانکا کیوں رکھا؟سعودی حکومت نے بچی کے باپ کوحکم جاری کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہری نے اپنی نوزائیدہ بیـٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر ’’ایوانکا‘‘ رکھ دیا، برتھ سرٹیفکیٹ کی تصاویر سوشل میـڈیا پر وائرل ہونے پر شدید تنقید کا سامناکرناپڑا۔اب سعود ی حکومت نے بھی سعودی شہری صالم الانزی کوبیٹی کانام تبدیل کرنے کاحکم نامہ جاری کر دیاہے ۔ سرکاری حکم نامے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی شہری صالم الانزی نے کہاکہ میں نے اپنی بیٹی کانام ایوانکانہیں رکھا.

بلکہ پیارسے اس نام سے پکارتاہوں کیونکہ وہ بھی امریکی صدرٹرمپ کی بیٹی ایوانکاکی طرح نظرآتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مجھے سوشل سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ نے مطلع کردیاہے کہ میری بیٹی کانام منظورنہیں ہواکیونکہ یہ نام غیرملکی اورغیراسلامی ہے لیکن پیارسے اس کواب بھی ایوانکاہی پکارتاہوں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہری نے اپنی نوزائیدہ بیـٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر ’’ایوانکا‘‘ رکھ دیا، برتھ سرٹیفکیٹ کی تصاویر سوشل میـڈیا پر وائرل ہونے پر شدید تنقید کا سامنا۔عرب خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی شہری لم الانزی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے نام پر ’’ایوانکا‘‘رکھ دیا تھا .بچی کے برتھ سرٹیفکیٹ کی تصاویر سعودی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سعودی شہری کے اس اقدام پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صالم الانزی کا کہنا ہے کہ میرے دوستوں نے مجھے بیٹی کا یہ نام رکھنے سے منع کیا تھا تاہم جب یہ پیدا ہوئی تو ہم میاں بیوی نے اس کا نام’’انوانکا‘‘ رکھ دیا، جبکہ ہماراسعودی معاشرہ اورمذہب یہ نام رکھنے سے نہیں روکتا ہے۔‘‘ ریاض میں قائم سول اسٹیٹس اتھارٹی میں برتھ سرٹیفکیٹ کو ایوانکا کے نام سے منظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ اس نام کا مطلب ’’خوبصورت ترین چیز‘‘ ہے۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت ایسا نام جوگستاخی پر مبنی یا وہ نام جو کہ معاشرے کی حدود سےتجاوز کرتے ہیں

ان کورکھنےپرپابندی عائد ہے۔جبکہ ہماراسعودی معاشرہ اورمذہب یہ نام رکھنے سے نہیں روکتا ہے۔‘‘ ریاض میں قائم سول اسٹیٹس اتھارٹی میں برتھ سرٹیفکیٹ کو ایوانکا کے نام سے منظوری کیلئے بھیج تھا۔واضح رہے کہ اس نام کا مطلب ’’خوبصورت ترین چیز‘‘ ہے۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت ایسا نام جوگستاخی پر مبنی یا وہ نام جو کہ معاشرے کی حدود سےتجاوز کرتے ہیں ان کورکھنےپرپابندی عائد ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…