بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چمن بارڈپرپاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پرچین نے امیدظاہرکی ہے کہ کہ دونوں ممالک احسن انداز میں حالیہ جاری سرحدی تنازع کو حل کرلیں گے اور خطے میں امن و امان کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چمن بارڈرپرپاک افغان کشیدگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ‘اس حوالے سے متعلقہ رپورٹس چینی حکام کے نوٹس میں آئی ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اورامیدہے کہ اس معاملے کومناسب اندازمیں حل کرلینگے۔اس موقع پرترجمان نے کہاکہ چین خطے میں امن کے قیام کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ 5مئی کوچمن میں پاکستان میں ہونے والی مردم شماری کی ٹیم کوتحفظ دینے والے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں پرافغان فورسزنے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد جاں بحق جبکہ 40کے قریب زخمی ہوگئے تھے