اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے ساتھ اب امریکہ کیا کرے گا؟چین نے انتباہ کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کیلئے مثبت اشارہ دیدیا ہے ، متعلقہ فریقین کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ،امریکہ مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر تازی ترین اعلان کے حوالے سے امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مذاکرات کےذریعے مسئلے کو حل کرنے کا اشارہ دیدیا ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مذاکرات کے زریعے مسئلے کو حل کرنے کا اشارہ دیدیا ہے یہ ایک مثبت بات ہے انہوں نے کہا اب متعلقہ فریقین کو اس حوالے سے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ۔گنگ شوانگ نے کہا چین نے ٹیلرسن کے اعلان اور امریکہ کے موقف اور عزم نوٹس لیا ہے ۔ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی امور کا متعلقہ فریق ہے اور چین کو امید ہے کہ امریکہ اس مسئلے کے حل میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا چین امریکہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے زریعے مختلف امور کے حل کیلئے کوشش کرے گا ۔ یاد رہے گزشتہ دنو ں امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن نے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کی حکومت اور اس کا عدم استحکام نہیں چاہتا بلکہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کی وحدت کے عمل میں تیزی کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ سرحد عبور کرنے کیلئے کسی قسم کے بہانے تلاش نہیں کر رہا بلکہ شمالی کوریا کو اس بات کا احساس دلانا چاہتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر خطے کی سلامتی اور خوشحالی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ سرحد عبور کرنے کیلئے کسی قسم کے بہانے تلاش نہیں کر رہا بلکہ شمالی کوریا کو اس بات کا احساس دلانا چاہتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر خطے کی سلامتی اور خوشحالی ممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…