جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں بڑی جنگ چھڑ گئی،اہم ترین علاقے پر قبضہ،خونریز جھڑپیں

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ قندوز کے اہم ضلع پر طالبان کے قبضے کے بعد سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جبکہ افغان ائیرفورس کی کاروائیوں میں داعش اور طالبان کے 19جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ داعش کے 2خودکش حملہ آور سیکورٹی فورسز پر حملے سے قبل ہی دھماکے میں مارے گئے ،ادھر قندھار کے گورنر کے میڈیا ایڈوائزر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ کابل کے دوران صدر اشرف غنی ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اپنے ہم منصب صلاح الدین ربانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر طالبان کے قبضے کے بعد سیکورٹی فورسز او ر شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان سید محمد دانش نے تصدیق کی ہے کہ چہارخاب میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں اور ضلع کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے ۔ افغانستان میں طالبان جنگجووں نے قلعہ ذل پر مختلف اطراف سے جمعہ کی سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اورہفتے کی دو پہرانھوں نے ضلع کا کنٹرول حاصل کر لیا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے دعوی کیا کہ کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے اور زخمی ہوگئے  انھوں نے مزید کہاکہ طالبان نے ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز، گورنر کمپانڈ اور تمام سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ادھر افغان ائیرفورس کی کاروائیوں میں داعش کے 19جنگجو مارے گئے ۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین صوبوں میں ائیرفورس کی جانب سے کی گئی کاروائی میں داعش خراسان اور غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں داعش کے 8جنگجو مارے گئے جس میں دہشتگرد گروپ کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے ۔وزارت دفاع کا مزید کہنا تھاکہ شمال مشرقی صوبہ بدخشان کے ضلع زابک میں فضائی کاروائی میں 4غیر ملکیوں سمیت طالبان کے 6جنگجو مارے گئے ۔فضائی حملے کی طالبان کی ایک گاڑی بھی تباہ کردی گئی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع خانشین میں فضائی حملے میں 5جنگجو ہلاک ہوگئے اور انکی ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 2خودکش حملہ آوروں نے افغان سیکورٹی فورسز پر حملے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع آچن میں پیش آیا جہاں افغان سیکورٹی فورسز مامند درہ کے علاقے میں کلیرنس آپریشنز میں مصروف تھیں کہ 2خودکش حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کو قریب آکر نشانہ بنانے کی کوشش کہ تاہم انکی جیکٹیں پھٹنے سے پہلے ہی انھیں ہلاک کردیا گیا۔

جنوبی صوبہ قندھار کے گورنر کے میڈیا ایڈوائزر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غفور فیروز اپنے آفس جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔صوبائی گورنر کے ترجمان صہمیم کپلوک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ پی ڈی 9کے علاقے نجیب نمرہ میں پیش آیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…