جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کی کتنی فیصد آبادی ایشیا میں ہے ؟اور کتنے کروڑ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ؟ تفصیلات جاری

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکوہاما(آئی این پی)چین کے وزیر زراعت زیائو جی نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمگیریت کے  معاشی ثمرات  مختلف ایشیائی  معیشتوں ،سماجی طبقوں اور عوام تک پہنچانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے ،

عالمی معیشت میں اس وقت بڑے مواقع موجود ہیں کیونکہ عالمگیریت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور شمال اور جنوب کے درمیان معاشی فرق واضح ہے،ایشیاء دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کا خطہ ہے اور اس سے بھی بڑی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 300ملین زیادہ افراد غربت میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خزانہ زیائو جی نے یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنر کے  50ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو جدت کے فروغ کیلئے ترقیاتی نظریات کو مزید آگے بڑھانا چاہئے اور اختراعات کے میکنزم اور ٹیکنالوجی میں نئی نئی ایجادات کو پھیلانا چاہئے  تا کہ ایشیاء میں مساوی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ وابستہ ممالک میں تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے۔ توقع ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک عملی اتحاد کے فروغ اور دیگر  علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور علاقائی تعاون کو دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں میں  تعاون کو مزید فروغ دے گا ،  چین ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر مشترکہ طورپر غربت کے خاتمے اور ایشیائی ممالک علاقوں میں خوشحالی کیلئے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے گورنرز ،سرکاری افسران اور کاروباری شخصیات دنیا بھر سے 50ویں سالانہ اجلا س میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے تھے ، بینک کا اجلاس جمعرات سے اتوار تک جاری رہا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…