منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسا کیا ہوا کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی شہری کی جان چلی گئی ؟

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ پر لگنے والی شرط کے نتیجے میں ہونے والے تصادم کی وجہ سے ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بنگلہ دیشی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 33 سالہ سنتوش کمار  ہسپتال میں دم توڑ گیا

وہ شمالی ضلع لال مونیرہٹ کا رہائشی تھا۔مقامی پولیس انسپکٹر مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ‘سنتوش نے 2 مئی کو آئی پی ایل کے ایک کرکٹ میچ پر اپنے دوستوں سے 50 ٹکا کی شرط لگائی تھی، وہ شرط جیت بھی گیا تھا لیکن دوستوں نے اسے شرط کے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر جگڑا شروع ہوا-لڑائی کے دوران کسی نے سنتوش کی خصیہ دانی میں لات ماردی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا جبکہ رنگ پور میڈیکل کالج ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔پولیس سنتوش کی موت کی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں جوا کھیلنا غیر قانونی ہے تاہم دیہی علاقوں میں لوگ جوا اور شرط لگاتے رہتے ہیں خاص طور پر جب ڈومیسٹک کرکٹ لیگ ہو یا کوئی انٹرنیشنل ایونٹ چل رہا ہو۔گزشتہ برس پولیس کی شکایت پر بنگلہ دیشی ٹیلی کام ریگولیٹرز نے 12 بیٹنگ سائٹس کو بلاک کیا تھا۔آئی پی ایل جنوبی ایشیا میں خاصہ مقبول کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں بھارت، بنگلہ دیش سری لنکا اور دنیا کی دیگر کرکٹ ٹیموں کے مایہ ناز کھلاڑی شرکت کرتے ہیں اور اس کے میچز براہ راست نشر بھی کیے جاتے ہیں۔اس ایونٹ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوتا جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ہے جس نے کھیل پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…