لندن(آئی این پی)برطانوی فوج کے کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈ نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی 150 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اس کیلئے پاک فوج کریڈٹ کی مستحق ہے۔ پاکستان نے وزیرستان میں جو کامیابی حاصل کی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈر نے پاکستان نے وزیرستان میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ہر معیار سے انتہائی غیرمعمولی ہے اور اس علاقے میں گزشتہ 150 سال کے دوران یہ انتہائی کامیاب ترین آپریشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی سپورٹ کر کے پاکستان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ پاکستان نے تما م ممالک کی مجموعی جانی قربانی سے زیادہ جانی قربانی پیش کی ہے۔اس تقریب کا اہتمام ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) نے پاکستانی ہائی کمیشن اور کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب سے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، ضمیر چوہدری اور سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی سپورٹ کر کے پاکستان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ پاکستان نے تما م ممالک کی مجموعی جانی قربانی سے زیادہ جانی قربانی پیش کی ہے۔اس تقریب کا اہتمام ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز نے پاکستانی ہائی کمیشن اور کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب سے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، ضمیر چوہدری اور سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا۔