سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے پولیس قافلے پر حملے کے دوران ایک افسر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر پولیس افسر ایس پی پانی کا کہنا تھا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کا قافلہ بھارت اور کشمیر کے درمیان ایک سڑک پر ٹریفک حادثے کے باعث رک گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 3 شہریوں کا تعلق سڑک تعمیر کرنے والی نجی کمپنی سے تھا
جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مبینہ حملہ آور کے ہلاک ہونے کا دعوی بھی کیا جارہا ہے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مسلح جھڑپ کے دوران ایک شہری اور ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا۔پولیس کا ماننا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یہ واقعہ سری نگر کے جنوب میں 65 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ایک گاں مالپورہ میں پیش آیا۔بعد ازاں ہزاروں افراد نے واقعے میں شہید ہونے والے مجاہد کے جنازے میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی فوج کے وادء سے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا ماننا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یہ واقعہ سری نگر کے جنوب میں 65 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ایک گاں مالپورہ میں پیش آیا۔بعد ازاں ہزاروں افراد نے واقعے میں شہید ہونے والے مجاہد کے جنازے میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی فوج کے وادء سے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔ سری نگر کے جنوب میں 65 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ایک گاں مالپورہ میں پیش آیا۔بعد ازاں ہزاروں افراد نے واقعے میں شہید ہونے والے مجاہد کے جنازے میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی فوج کے وادء سے واپس جانے کا مطالبہ کیا۔