اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی آرمی چیف کی تبدیلی ”راحیل شریف“ کے مشورے سے ہوئی

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی آرمی چیف کی تبدیلی جنرل (ر)راحیل شریف کے مشورے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ اتحاد کی باقاعدہ فوج کو تشکیل دینے سے قبل مملکت میں ایک ایسا متحرک اور نوجوان آرمی چیف چاہتے تھے جس کے ساتھ ایک جانب تو اچھا ورکنگ ریلیشن قائم ہوسکے اور دوسری جانب وہ خود سعودی افواج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کے قابل ہو ۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے

سعودی فرمانروا بھی  سابق سعودی آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل عید الاشلاوی کو آرام دینا چاہتے تھے کیونکہ یمن کے ساتھ جاری لڑائی میں بھی ان کی جانب سے کئے گئے غلط فیصلوں سے مملکت کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچا تھا جبکہ ملک میں بھی دہشت گردوں بالخصوص داعش کے خلاف بروقت اقدامات اٹھانے میں وہ ناکام رہے تھے جس کی وجہ سے بہت سا جانی نقصان بھی ہوا۔پاکستان کے ایک قومی اخبارکے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شاہ سلمان سابق آرمی چیف سے ملک میں ایک اقلیتی فرقے کے خلاف ہونے والے آپریشنز اور ان کے نتائج پر کئی بار ان کی سرزنش بھی کرچکے تھے لیکن ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی نئی سٹریٹجی کو سامنے نہیں لایا گیاجس کے بعد بالاخر یہ فیصلہ کیا گیاکہ ان کی جگہ فہد بن ترکی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا جس کی سفارش جنرل(ر) راحیل شریف نے کی تھی سعودی شاہ کی جانب سے اس اقدام سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان معاملات میں اسلامی عسکری اتحادکے سربراہ کی رائے کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اسی لیے کچھ عرصہ قبل ان کے مشورے پر ایران کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔۔شاہ سلمان کی جانب سے اس اقدام سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان معاملات میں سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ کی رائے کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اسی لئے کچھ عرصہ قبل ان کے مشورے پر ایران کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…