اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عیسائیوں کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانسس امریکہ پر برس پڑے، کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹی کن سٹی(این این آئی)پوپ فرانسس نے امریکی فوج کی جانب سے اب تک میدان جنگ میں استعمال ہونے والے سب سے بڑے غیر جوہری ہتھیارتمام بموں کی ماں کے نام پر تنقید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹیکن میں طالب علموں اور سامعین سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ جب انھوں نے یہ نام سنا تو انھیں بہت شرمندگی ہوئی۔انھوں نے سوال کیا کہ ماں زندگی دیتی ہے اور یہ موت دیتا ہے اور ہم اس ڈیوائس کو ماں کہہ رہے ہیں۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟

یاد رہے کہ اپریل کی 13 تاریخ کو امریکہ نے مشرقی افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیرِ استعمال سرنگوں کے نیٹ ورک پر اپنا سب سے طاقتور غیر جوہری بم گرایا تھا۔ اس کا وزن 9800 کلوگرام تھا۔امریکی فوج کے مطابق یہ بم صوبہ ننگرہار میں واقع دولت اسلامیہ کے سرنگوں پر مبنی کمپلیکس پر گرایا گیا۔

جی بی یو 43/بی نامی اس بم کو ‘بموں کی ماں کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا غیر جوہری بم ہے جو امریکہ نے کسی بھی کارروائی میں استعمال کیا ہے۔اس بم کا پہلا تجربہ سنہ 2003 میں کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پوپ کا یہ بیان ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 24 مئی کو ہونے والی ملاقات سے پہلے سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…