منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں حالات پھر خراب،طالبان آگئے، اہم ترین علاقے پر قبضہ کرلیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان طالبان نے شمال مشرقی صوبہ قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا جبکہ جنوبی صوبہ ہلمند میں4پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوں نیشمال مشرقی صوبہ قندوز کے قلعہ ذل نامی اس مقام پر مختلف اطراف سے جمعے کی سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اور ہفتے کی دو پہر کو انہوں نے ضلعے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

قندوز پولیس کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی سکیورٹی دستوں نے جم کر لڑائی کی تاہم اضافی فورس کی عدم دستیابی کے سبب ایک موقع پر انہیں لڑائی ترک کرنا پڑی۔ تصادم میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم تاحال تعداد واضح نہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے گئے اور جنگجوں نے کافی اسلحہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں کم از کم4 پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ پولیس کے صوبائی سربراہ جنرل آقا نور کینتوز کے مطابق پولیس والوں کو لشکر گاہ کے نواح میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں گزشتہ رات مارا گیا۔ انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ یہ کسی اندر کے شخص کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ ایام میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ یہ کسی اندر کے شخص کی کارروائی ہو سکتی ہے یہ کسی اندر کے شخص کی کارروائی ہو سکتی ہے۔۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ ایام میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…