اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’سعودی عرب کے خلاف یہ کام کرنا ہماری سب سے بڑی حماقت تھی ‘‘ ایران نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ گزشتہ برس کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ “ایک تاریخی حماقت اور حملہ آوروں کی جانب سے غداری تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات تہران میں ایرانی یومِ معلّم کے موقع پربین الاقوامی تعلقات کے کالج میں اساتذہ سے خطاب کے دوران کہی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا کہ ایرانی قومی سلامتی کونسل (جس میں صدر حسن روحانی ، وزراء اور سپریم رہ نما علی خامنہ ای کے مندوبین شامل ہیں) کو سعودی سفارت خانے کے خلاف حملے کی توقع تھی۔ ظریف نے باور کرایا کہ اگر یہ تاریخی حماقت جو کہ میرے نزدیک غداری ہے مرتکب نہ ہوتی تو آج حالات یسکر مختلف ہوتے۔ایرانی وزیر خارجہ نے دوسرے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت نے دانش مندی سے کام لیتے ہوئے اْن دس امریکی فوجیوں کو رہا کر دیا جن کو پاسداران انقلاب نے خلیج کے سمندر میں قیدی بنا لیا تھا۔ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے بعد بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اندرونی مسائل میں مصروف رہیں گے اور بین الاقوامی بحرانات میں نہیں گْھسنا چاہیں گے۔ تاہم کیمیائی حملے کے واقعے نے معاملات کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا۔ ظریف کے مطابق جارج بش جونیئر بھی صدارتی انتخابات جیتنے سے قبل بین الاقوامی بحرانات میں داخل نہ ہونے کا دعوی کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…