پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شاہ عبدالعزیزکی 100سال قبل کی گئی پیش گوئی جوآج حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے تقریباایک سوسال قبل سعودی عرب کے عوام کوپہلی بارنئی آئل کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کامشورہ دیاتھااوراس حوالے سے باقاعدہ ترغیب بھی دی تھی اوراس وقت شاہ عبدالعزیزنے کہاتھاکہ ایک وقت آئے گااس تیل والی کمپنی کی دنیابھرمیں قدروقیمت ہوگی اوروہ کمپنی سعودی آئل کمپنی آرامکوتھی ۔شاہ عبدالعزیزنے سعودی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ

سعودی عرب میں حکومت نے جس کمپنی کو تیل کی تلاش کا اختیار دیا گیا ہے اس کے 60 ہزار حصص سعودی شہریوں کیلئے وقف ہوں گے۔اس وقت ہی شاہ عبدالعزیزنے سعودی عوام کویہ نصحیت بھی کی تھی کہ اب اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرلیں اوراپنامستقبل محفوظ بنائیں اوراس طرح کی منافع بخش سرمایہ کاری کاموقع پھرکبھی ہاتھ نہیں آئے گاکیونکہ ایک وقت ایساآئے گاکہ دنیابھرکے لوگ اس میں سرمایہ کاری کےلئے پرکشش طریقے استعمال کرکے اس کے حصص خریدنے کی کوشش کرینگے دوسرے الفاظ میں جدید سعودی عرب کے بانی نے اپنے شہریوں کویہ کہاتھاآنے والے دورمیں اس کمپنی کادنیابھرمیں کوئی ثانی نہیں ہوگا۔اب وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ ان کی یہ بات حرف بہ حر ف سچ ثابت ہوئی کہ موجودہ صد ی میں سعودی آئل کمپنی آرامکوکاشماردنیاکی زیادہ سے زیادہ تیل پیداکرنے والی کمپنیوں میں ہوتاہے ۔ایک تازہ ترین اندازے کے مطابق اس کمپنی کے اثاثوں کی قدر2کھرب امریکی ڈالرز(دوسوکھرب پاکستانی روپے ) سے لے کر10کھرب امریکی ڈالرزتک ہے جوکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق ایک ہزارکھرب روپے بنتے ہیں اوراس کمپنی کے شیئرزرکھنے والوں کواب مزید جائیدادبنانے کی ضرورت بھی نہیں رہی ہے کیونکہ اس کے شیئرزکامنافع دنیابھرکی کمپنیوں سے کہیں زیادہ ہے اوراس کی ساکھ کے برابرکی کوئی کمپنی دنیامیں کم ہی ہے جہاں پرسرمایہ کاری محفوظ ترین ہو۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…