راولپنڈی(این این آئی)افغان ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے اعتراف کیا ہے کہ بارڈرمذکورہ دیہات کے درمیان ہے اورکھائی میں نہیں ہے جیسا کہ ان کی جانب سے خیال کیاجارہاتھا ،ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے افغان ہم منصب سے ہاٹ لائن پررابطہ کرکے پاکستانی دیہاتیوں اورسیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ہم اپنی سرحد کے ساتھ اپناکام جاری رکھیں گے،
افغان افواج کو سرحدی حدود کے اندر رکھاجائے اور صورتحال معمول پرلائی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے ڈائریکٹرجنرلزملٹری آپریشن(ڈی جی ایم او)کے درمیان جمعہ کو ہاٹ لائن پررابطہ ہوا ۔ڈی جی ایم او پاکستان آرمی میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستانی دیہاتیوں اور سیکیورٹی فورسز پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔ جس کے نتیجہ میں جانی نقصان ہوا ۔ انہوں نے افغان ہم منصب کو بتایا کہ مذکورہ دیہات سرحد کے دونوں جانب منقسم ہیں لیکن پاکستانی فورسزاورسویلین پاکستانی حدود میں ہیں افغان ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے اعتراف کیا کہ بارڈرمذکورہ دیہات کے درمیان ہے اورکھائی میں نہیں ہے جیسا کہ ان کی جانب سے خیال کیاجارہاتھا ۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے افغان ہم منصب سے کہاکہ وہ اپنی افواج کواپنی سرحدی حدود کے اندر رکھیں اور صورتحال کومعمول پرلائیں۔ڈی جی ایم او پاکستان آرمی نے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ہم اپنی سرحد کے ساتھ اپناکام جاری رکھیں گے ۔ڈی جی ایم او پاکستان آرمی نے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ہم اپنی سرحد کے ساتھ اپناکام جاری رکھیں گے.۔ہاٹ لائن رابطے کے بعد مقامی کمانڈرز کی سطح پربارڈرفلیگ میٹنگ بھی ہوئی ۔افغان ڈی جی ایم او نے معاملے کاجائزہ لینے اورضروری ہدایات جاری کرنے پراتفاق کیا۔بیان کے مطابق سرحد پر فائرنگ کاتبادلہ رک چکاہے۔