اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ! 23تاریخ کو کس اسلامی ملک آئیں گے ؟ نام جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 مئی کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب آئیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے اور اس کی تاریخ کا اعلان کیا ۔ وہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل اور ویٹی کن بھی جائیں گے۔بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ وہ اس دورے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی بنیاد استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کے چوتھے ہفتے میں برسلز میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سربراہ اجلاس اور سسلی میں گروپ سات کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ان کے اس دورے کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا تھا اور اب اس میں تین اور ممالک شامل کر لیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا ہوگا۔اس کے بعد اسرائیل جاؤں گا اور پھر اپنے اسقفوں کے پیارے دیس روم جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…